کھیل
کھیل
سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کے رچن روندرا کو پہلے ہی میچ میں ہیڈ انجری
اتوار 09 مارچ 2025ء | by admin on
Share: Facebook |
Twitter |
Whatsapp |
Linkedin Visits: 2
نیوزی لینڈ کے بیٹر رچن روندرا سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ہی میچ میں ہیڈ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
سنیچر کو پاکستان کے خلاف میچ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے گیند ان کے ماتھے پر جا لگی تھی۔
رچن روندرا ڈیپ سکوائر لیگ پر پاکستانی بیٹر خوشدل شاہ کا کیچ پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے کہ قذافی سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس آنکھوں میں لگنے وجہ سے وہ گیند کو صحیح طور پر دیکھ نہ سکے۔