تفریح
تفریح
ماورا حسین کی انڈین فلم ’صنم تیری قسم‘ سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز
اتوار 09 مارچ 2025ء | by admin on
Share: Facebook |
Twitter |
Whatsapp |
Linkedin Visits: 5
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی انڈین فلم ’صنم تیری قسم‘ دوبارہ ریلیز ہوئی ہے جس کی پہلے دن 88 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں اور اوپننگ پر اس نے پہلی ریلیز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
انڈین شوبز ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی ہدایت کاری میں 2016 میں بننے والی اس فلم میں ہرش وردھن رانے اور ماورا حسین نے اداکاری کی ہے۔ جمعے کو ریلیز ہونے والی یہ فلم ایڈوانس فروخت کے ساتھ باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔
سنیما گھروں میں ریلیز ہونے سے پہلے اس فلم کی ایک کروڑ 55 لاکھ انڈین روپے کی 88 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئیں۔