اتوار 09 مارچ 2025ء | by admin on
Share: Facebook | Twitter | Whatsapp | Linkedin Visits: 3
لاہور :صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 6 خواتین سمیت 12 افراد کوحراست میں لے لیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں چوکی ہلوکی پولیس نے 6 خواتین سمیت 12 ملزمان کو ویلنشیاء ٹاؤن لاہوری ہوٹل میں پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان میں بلاول، فیضان،صارم، قاسم ، زین، کرن، رمشاء، پاکیزہ، اقصٰی،حنا، مریم، فاطمہ شامل ہیں۔ ملزمان سے حقہ، اسپیکر، شیشہ فلیورز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے اس حوالے سے بتایا کہ اس طرح کی پارٹیاں نہیں ہونے دیں گے ۔ قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ جرائم کی روک تھام کے لئے دن رات ایک کریں گے ۔