ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی، اداکارہ کے شوہر کون ہیں؟
جمعہ 04 جولائی 2025ء
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اپنے ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ ان کی شادی کا فوٹو شُوٹ لاہور کے قلعے میں منعقد ہوا۔ شوبز خبروں کی انڈین ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق دونوں مقبول پاکستانی ڈراموں ’ثبات‘ اور ’نیم‘ میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں، کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے۔