صفحہ اول - اردوJM
اتوار 09 مارچ 2025ء March 9, 2025
پاکستان پاکستان

پاکستان میں ایلون مسک کی سٹارلنک کب لانچ ہوگی ؟

اتوار 09 مارچ 2025ء | by admin on

Share: Facebook | Twitter | Whatsapp | Linkedin Visits: 3


پاکستان میں ایلون مسک کی سٹارلنک کب لانچ ہوگی ؟

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اسٹار لنک کے پاکستان میں لانچ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی جون میں پاکستان دستیاب ہوگی ۔ ایلون مسک کی کمپنی کےساتھ معاملات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی سفارش کردی گئی ہے جبکہ پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ اسٹار لنک کے ساتھ معاملات تقریباً حتمی مرحلے میں ہیں ۔ رواں سال جون تک اسٹار لنک پاکستان میں لانچ ہوجائے گا جس سے پاکستانیوں کو تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر آسکے گی ۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسٹار لنک کے علاوہ ایک چینی کمپنی نے بھی لائسنس کے لیے اپلائی کیا ہے تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ ابھی تک بات چیت ہی چل رہی ہے عملی کام کچھ نہیں ہوا۔


Leave a Comment