صفحہ اول - اردوJM
اتوار 09 مارچ 2025ء March 9, 2025
تازہ ترین تازہ ترین

صدر مملکت کی گریٹ ہال میں چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں

اتوار 09 مارچ 2025ء | by admin on

Share: Facebook | Twitter | Whatsapp | Linkedin Visits: 4


صدر مملکت کی گریٹ ہال میں چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں

بیجنگ : صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی چیانگ سے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی ہے اور دونوں ملکوں کے مابین پائیدارتعلقات کو مزید وسعت دینے پرزوردیا ہے۔ملاقات کےاعلامیےکےمطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوستی مضبوط کرنےپرزوردیاہے۔صدرمملکت نے کہاعلاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے فروغ میں پاک چین اقتصادی راہداری  کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی مسلسل حمایت کرتے رہیں گے ۔  

فریقین نے سی پیک 2.0 کے تحت قابل تجدید توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ بی ٹو بی اور نجی شعبے کے روابط کے ذریعے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی  بات ہوئی ۔


Leave a Comment