کھیل
کھیل
پاکستانی فٹبال ٹیم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز نہیں کھیل سکے گی
اتوار 09 مارچ 2025ء | by admin on
Share: Facebook |
Twitter |
Whatsapp |
Linkedin Visits: 3
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی فیفا کی جانب سے رکنیت معطل ہونے کے بعد اب پاکستانی ٹیم اے ایف سی ایشن کپ کوالیفائرز میں شریک نہیں ہو سکے گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پیر کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ ’شائقین فٹبال کو افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ قومی ٹیم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گی۔‘
اس سے قبل پیر ہی کو ایک خط کے ذریعے ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے پی ایف ایف کو بتایا تھا کہ اگر پاکستان پر فیفا کی جانب سے رکنیت کی معطلی چار مارچ تک ختم نہ ہوئی تو اسے کوالیفائرز مرحلے سے الگ سمجھا جائے گا۔