صفحہ اول - اردوJM
اتوار 09 مارچ 2025ء March 9, 2025
متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات

برطانوی عدالت نے ایران کے جاسوس کو 14برس قید کی سزاسنا دی

اتوار 09 مارچ 2025ء | by admin on

Share: Facebook | Twitter | Whatsapp | Linkedin Visits: 2


برطانوی عدالت نے ایران کے جاسوس کو 14برس قید کی سزاسنا دی

لندن :ایران کے جاسوس اور دہشت گرد کے خلاف جرم ثابت ہونے پر برطانیہ کی ایک عدالت نے سزا سنا دی ہے ۔ برطانیہ میں سابق فوجی 23 سالہ ڈینیئل عابد خلیف کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا جسے مجموعی طور پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی عدالت نے 23 سالہ ڈینیئل خلیف کو 3 ماہ قبل ایران کے لیے جاسوسی، دہشت گردی اور جیل سے فرار ہونے کا مجرم قرار دیا تھا۔

ڈینیئل نے عدالت نے دعویٰ کیا تھا کہ اُس نے یہ سب برطانوی سیکیورٹی ایجنسیوں کی مدد سے کیا تھا۔ اسے ڈبل ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا کہا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈینیئل ستمبر 2023ء میں باورچی کا روپ دھار کر جیل سے کھانا ڈیلیوری کرنے والے ٹرک میں چھپ کر فرار ہوا تھا اور اسے 3 دن کی تلاش کے بعد دوبارہ حراست میں لیا گیا۔برطانوی فوج کا حصہ ہوتے ہوئے بھی ڈینیئل نے ایران کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو فیس بک کے ذریعے اہم اور حساس معلومات فراہم کی تھیں۔


Leave a Comment