صفحہ اول - اردوJM
اتوار 09 مارچ 2025ء March 9, 2025
متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات

بھارت میں جرمن سیاح جنگلی ہاتھی کے حملے میں ہلاک

اتوار 09 مارچ 2025ء | by admin on

Share: Facebook | Twitter | Whatsapp | Linkedin Visits: 2


بھارت میں جرمن سیاح جنگلی ہاتھی کے حملے میں ہلاک

نئی دہلی : بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے جنوبی علاقے میں 77 سالہ جرمن سیاح جنگلی ہاتھی کے حملے میں چل بسا۔ یہ واقعہ ٹائیگر ویلی میں پیش آیا جہاں گھنا جنگل ہے اور قدرتی ماحول ہے ۔ جرمن سیاح ایک کرائے کے اسکوٹر پر پہاڑی جنگلی راستے پر سفر کر رہا تھا اسی دوران ایک ہاتھی نمودار ہوا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق جرمن سیاح نے راستہ بدلنے کے بجائے ہاتھی کو ہارن بجا کر ڈرانے کی کوشش کی اور آگے بڑھا مگر یہ حرکت جان لیوا ثابت ہوئی ۔ ہاتھی نے سیاح پر حملہ کیااور اسے اٹھا کر گہری کھائی میں پھینک دیا۔ شدید زخمی حالت میں اسے ہسپتال  لے جایا گیا جہاں وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن سیاح نے گھنے جنگل میں جانے کی وارننگ کو نظر انداز کیا تھا ۔


Leave a Comment