صفحہ اول - اردوJM
اتوار 09 مارچ 2025ء March 10, 2025
متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات

کرائسٹ چرچ حملے کی طرز کا بڑا مںصوبہ ناکام

پیر 10 مارچ 2025ء | by admin on

Share: Facebook | Twitter | Whatsapp | Linkedin Visits: 1


کرائسٹ چرچ حملے کی طرز کا بڑا مںصوبہ ناکام

سنگا پور : سنگاپور میں کرائسٹ چرچ حملے کی طرز پر مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملزم نے حملے کی تربیت کے لیے ایک ویڈیو گیم کا استعمال کیا جو 2019 میں نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ حملے سے مشابہت رکھتا تھااس سے یہ تاثر واضح ہوگیا کہ ملزم اسی طرز کا حملہ کرنے والا تھا جو بہت ہولناک بھی ثابت ہو سکتا تھا۔ ملزم کی شناخت 18 سالہ نِک لی کے نام سے ہوئی ہے جس نے سفید فام بالادستی کے حامی برینٹن ٹیرنٹ کی جانب سے کیے گئے قتل عام جیسا حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ نیوزی لینڈ میں مارچ 2019 میں برینٹن ٹیرنٹ نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نِک لی نے دیسی ساختہ بندوقوں، چاقو اور پیٹرول بموں سے  دہشت گردی کا سوچ رہاتھا۔


Leave a Comment