شارجہ (جانب منزل نیوز)ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی نبی رحمت آقا ئے دو جہان ﷺکی ولادت کی خوشی میں محافل میلاد کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ شارجہ اور عجمان میں دو عظیم الشان محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں معروف ثناخواں حضرات نے بارگاہ رسالت ماب گلہائے عقیدت پیش کرکے سماں باندھ دیا۔
عجمان میں معروف بزنس میں بابر بشیر جبکہ شارجہ میں سکائی بزگروپ کے چئیرمین غلام صمدانی کی رہائش گاہ پر محفل میلادالنبی کا اہتمام کیاگیا جس میں عاشقان رسول کریم نے شرکت کی اور حضور اکرم کی بارگاہ میں درود وسلام کانزرانہٗ پیش کیا۔
معروف ثنا خواں ابوبکر سلطانی،قاری محمد آصف، منیر اقبال اور محمد عرفان الحق نے اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کرکے محفل کو گرما دیا۔آخر میں ملک وقوم کی خوشحالی اور متحدہ عرب امارات کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔