دبئی (جانب منزل نیوز)اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کا حقیقی سرمایہ ہیں۔وطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کیلئے اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کرکے ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز احسان الحق باجوہ نے دبئی میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈز ونگ کے سینئر نائب صدراور شوکت گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شوکت محمود بٹ کی جانب سے رکن قومی اسمبلی چودھری احسان الحق باجوہ کی بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز بننے کی خوشی میں پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔
احسان الحق باجوہ کی بطور پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز دبئی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ شوکت محمود بٹ کی جانب سے اپنے احباب کے ہمراہ احسان الحق باجوہ کو گلدستے پیش کیے گئے۔ پھولوں کے ہار پہنانے کے ساتھ پنجاب کی روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔
تقریب میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے چیئرمین غلام مصطفی مغل،مسلم لیگ ن یو اے ای کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز،مسلم لیگ ن دبئی کے صدر سہیل عامر گھمن،مسلم لیگ ن دبئی کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین،مسلم لیگ ن دبئی کے نائب صدر چودھری عبدالرزاق گجر،مسلم لیگ ن ام القیوین کے چیئرمین سرفرازحسین مغل،مسلم لیگ ن ام القیوین کے صدر چودھری بشیر احمد شاہد،پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے حیدر جگنو،چودھری عارف،چودھری اسد،سلیمان چیمہ،منور حسین اور چودھری سعادت باجوہ بھی موجود تھے۔
تقریب میں موجود مہمانوں نے احسان الحق باجوہ کو پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز بننے پر مبارکباد پیش کی۔تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ جمیل بنگیال کی خدمات کوسراہا گیا۔