شارجہ (جانب منزل نیوز) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قاری محمد نعیم نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ نظامت کے فرائض شفقت علی قادری نے انجام دیے۔ صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ خالد حسین چودھری، بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان سوشل سنٹر شارجہ عمران رفیق، عمران اسلم اور فراز صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔
معروف ثنا خواں محمد عظیم رفاعی، محمد علی مصطفائی، حافظ مبشر، عطا خان، حمد منصور، فاروق چشتی، منیر اقبال، قیس چشتی، محمد آصف،محمد اصغر قادری،سید زاہد حسین، سرفراز مغل، عرفان حق، سجاد سلطانی، طیب قادری، خاں ذیشان گوہر، قاری محمد علی، محمد علی قادری، مبشر احمد قادری، اعجاز احمد قادری، قاری محمد عباس سرمد نے بارگاہ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کے۔
اللہ رکھا مغل اور دیگر نعت خوانوں نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھا اور مقررین نے سیرت نبوی کے موضوع پر تقاریر کیں۔ میلاد مصطفیٰ کے منتظم خالد حسین چودھری، عمران رفیق، فراز احمد صدیقی اور محمد اکرم شہزاد نے تمام مہمانوں کو تحائف پیش کیے۔تقریب میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔