شارجہ (جانب منزل نیوز) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین اور ان کی ٹیم نے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں قونصل جنرل حسین محمد، قونصلیٹ کے افسران عمران شاہد، محمد صالح، جنید مرتضیٰ، فواد احمد خان، علی زیب خان، اشفاق احمد، عرفان اقبال طور، چودھری عامر بشیر انجم، فرزانہ کوثر، حاجی محمد یاسین، چودھری عبدالحمید، یاسر امتیاز، محمد ثقلین، سردار جاوید یعقوب، محمد نبیل، ایم ایم طاہر، عمران رفیق، عمران اسلم، فراز احمد صدیقی، کرنل انجم، ڈاکٹر قیصرہ، ثمینہ ناصر، ملک محمد اسلم، عارف عامر منہاس، صائمہ نقوی، راجہ محمد سرفراز، زبیدہ خانم، یاسمین کنول، عمر بلوچ، لالہ غفور، نعیم رسول،محمد زبیر خان، خلیل الرحمن بونیری عبدالمجید مغل نے شریک ہوئے۔
سہیل خاور، ارشد رانا، عرفان افسر، شبیر مرچنٹ، طاہر منیر طاہر، ڈاکٹر نور الصباح، فرزانہ منصور، زبیر خان، سید آصف زمان، ڈاکٹر رحمینہ ظفر، محمد غوث قادری، اسلم ملک، خالد ملک نے بھی شرکت کی۔ اور سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت مفتی نور محمد نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض حافظ زاہد علی نے ادا کیے۔
سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ امارات میں مقیم پاکستانیوں نے انہیں عزت دی میں ان کا شکرگزار ہوں۔ میں نے کوشش کی ہے کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف پاکستان ہونا چاہیے۔ دفاتر میں بیٹھ کر نہیں متحرک رہ کر ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ خواتین کو معاشرے میں اہم مقام دلایا جائے اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے۔ میری کامیابیوں میں میڈیا کا بھی ہم کردار ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ، بزنس کونسل دبئی، شارجہ،ابوظہبی یو اے ای میں پاکستان کی پہچان ہیں۔