دبئی (جانب منزل نیوز) سو سیف کے سی ای او اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے ڈائریکٹر سلطان محمود نے تتلہ کمپنیز کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر افتخار علی تتلہ نے سلطان محمود کا پرتپاک استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کاروبارتی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ افتخار علی تتلہ نے سلطان محمود کو اپنی کمپنی کی شروعات اور کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
سلطان محمود نے افتخار تتلہ کی نمایاں کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے کہا دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی اور کاروبار کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں ایسی قیادت بہت ضروری ہے۔ ملاقات میں مستقبل میں دونوں کمپنیوں کے درمیان تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بات چیت تجارتی نیٹ ورکس کو وسعت دینے، باہمی ترقی کے لیے مختلف شعبوں کی نشاندہی اور مشرق وسطیٰ میں پاکستانی تاجروں کی زیادہ سرمایہ کاری پر مرکوزتھی۔ افتخار علی تتلہ نے بتایا کہ کس طرح ان کی کمپنی نے انتہائی مسابقتی متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں ٹھوس ساکھ بنائی۔