شارجہ (جانب منزل نیوز) شارجہ کے رولہ مال میں نئے پشاور میڈیکل سینٹر کا افتتاح ہوگیا۔افتتاحی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر محمود رحمن مینیجنگ ڈائریکٹر پشاور میڈیکل سینٹر کے والد گرامی مولوی فضل منان نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر رحمن علی، ڈاکٹر سید مطاہر حسین اور حاجی نظام الدین (زبیر پلازہ والے)سمیت پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات،پشاور میڈیکل سنیٹر کے اسٹاف ممبران اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
ڈاکٹر محمود رحمن مینیجنگ ڈائریکٹر پشاور میڈیکل سینٹر نے کہا کہ جدید طبی سہولیات سے مزین پشاور میڈیکل سینٹر میں ماہر ڈاکٹرز کی زیرنگرانی علاج معالجہ کیا جاتا ہے اس کے علاوہ عمرہ ویکسین کا بھی انتظام ہے۔ بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔