دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کے سینئر رہنما سید سجاد حسین شاہ انتقال کرگئے۔ پی پی پی امارات کے زیر اہتمام سید سجاد حسین شاہ کے انتقال پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فاتحہ خوانی اور مرحوم کے فرزند تقی شاہ سے اظہار تعزیت کیا گیا۔
پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ہونے والی تقریب میں صدر پی پی پی امارات سردار جاوید یعقوب، سیکرٹری جنرل پی پی امارات ملک خادم شاہین، صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ چودھری خالد حسین، حاجی محمد یاسین، صدر پی وائی او امارات واجد گورسی، سینئر نائب سدر پی پی امارات علی گوہر شاہانی، صدر پی پی شارجہ اسلم خاصخیلی، صدر پی وائی او دبئی عمر امین چوہان، صدر پی وائی او شارجہ مرزا عمر رزاق، سجاد خانپوری، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی وائی او امارات غلام غوث، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی پی امارات میاں ضاروف، سینئر نائب صدر پی پی دبئی میرباز طاہر، نائب صدر پی پی امارات مومی گل، سہیل خاور، حاجی نواز، عقیل ظفر، اشفاق احمد حافظ زاہد، ملک اسلم، خالد گوندل، ڈاکٹر شہزاد اکرم اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر لوگوں نے شرکت کی۔