دبئی (جانب منزل نیوز)یو اے ای میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے گزشتہ روز پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے زیراہتمامشاندار آزادی میلے کا انعقاد عجمان کے سیون ڈسٹرکٹ کرکٹ گراؤنڈ میں کیاگیا جس میں پاکستان قونصلیٹ دبئی،پاکستان میڈیا ٹیم یو اے ای،پاکستان سوشل میڈیا انفلوئنسر اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ کے دوستانہ میچ کھیلے گئے۔
چوکوں چھکوں کی بارش اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں نے ماحول کو خوب گرمائے رکھا۔خواتین اور بچوں کی دلچسپی کے لئے رنگارنگ اسٹالز سجائے گئے۔ خواتین کیلئے جیولری اور کپڑوں کے اسٹال کے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے مزیدار کھانوں،کھوئے والی کلفیاں،آئس کریم،گول کپے،فروٹ چاٹ،دہی بھلے اور گرماگرم سموسے بریانی اوردیگر چٹ پٹے پکوان کے اسٹال بھی موجود تھے۔
پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے سجائے گئے اس آزادی میلہ میں یو اے ای بھر سے پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ قونصل جنرل پاکستان حسین محمد، قونصلیٹ کے افسران کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ خود بھی میدان میں کرکٹ کھیلتے نظر آئے۔
اس موقع پر پاکستان اورسیز کمیونٹی گلوبل کے چیئرمین میاں طارق جاوید،معروف ٹی وی اینکر آفتاب اقبال،پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین،پاکستان بزنس کونسل دبئی کے ڈائریکٹرز محمد شبیر مرچنٹ،سلطان محمود،ساحل العربی فیسلٹی مینجمنٹ کے سی ای او ساحل خاں،سردار اسلم سرکانی،چودھری کاشف مجید،میاں عدیل الطاف،حاجی امان اللہ،عبدالکریم باجوہ،چودھری ناصر،مسز ثمینہ ناصر،چودھری سہیل عامر گھمن،وقاص گھمن،فہد اسد،وائی ایس آئی ایونٹ کے یاسر صدیق،سجاد عباسی،الیاس، پی ایس ایونٹ کی جانب سے یاسمین کنول،مقبول انجم اور شفیق الرحمان،عمر بلوچ،عارف کسانہ،فراز صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔
میلہ کو سجانے کا سہرا پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل گلف کے صدر چودھری ظہیر احمد،پی او سی گلوبل یو اے ای کے صدر سید سلیم اختراور نائب صدر پی او سی گلوبل یو اے ای ڈاکٹر نور الصباح کو جاتا ہے۔ اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان حسین محمد سمیت اس شاندار میلہ کا انعقاد کرنے والے پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چیئرمین میاں طارق جاوید،چوہدری ظہیر احمد،سید سلیم اختر،ڈاکٹر نور الصباح،فہد اسد اور نیوز ٹائمز دبئی کے انصر اکرم سمیت آزادی میلہ کے مین اسپانسر ابو فیصل آٹو موٹو پارٹس کے چیئرمین میاں الطاف احمد دیگر مہمانوں نے جانب منزل سے گفتگو کرتے ہوئے اس آزادی میلہ ایک شاندار ایونٹ قرار دیا اور کہا کہ آزادی کا جشن مناتے وقت ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اتحاد ویگانگت کو فروغ دیتے ہوئے دنیا میں کہیں بھی ہوں اپنے کردار سے وطن عزیز کا نام روشن کریں گے۔