دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات ویسٹ ورلڈ گروپ برطانیہ کے ذیلی ادارہ ویسٹ ورلڈ ایونٹس کی جانب سے لیوینڈر ہوٹل دبئی میں انٹرنیشنل ایکسٹرا آرڈنری اچیورز ایوارڈز 2024 کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس پُروقار تقریب میں دنیا بھر سے معزز مہمانوں اور ایوارڈ یافتگان کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔
تقریب میں کاروبار، ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کی خدمات کو سراہا گیا۔ ویسٹ ورلڈ ایونٹس نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کی خدمات کو سراہتے رہیں گے، اور یہ اقدام قومیت، رنگ و نسل، اور مذہب سے بالاتر ہو کر جاری رہے گا۔
مہمانانِ خصوصی میں ورلڈ اولمپکس اور ورلڈ کپ کے پہلے عرب ریفری میجر عمر المرزوقی، بخیت عمر البلوشی (عمان)، پروفیسر شرلی لوئیس (امریکا)، امداد حسین خان (برطانیہ)، بوپیش اروڑا (انڈیا)، خالد حسین چودھری (پاکستان)، ڈاکٹر عبدالطیف (انڈیا) اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی شامل تھے، جنہوں نے تقریب میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈز پیش کیے۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں خولہ علی الشمس، لینا حسین، میدو مروان، عیسٰی علی مبروک، ولید عثمان، ابوبکر علی سال، پروین محمود، نیما خلیل، اودے صالح مکی، فیروز عبداللہ، نوال عطیہ ابراہیم، ریما کپالی، نریش کمار، سندیپ نیپالی، انجینئر دانش حسین، محمد وقاص خان، فیصل محمود، آصف ایاز خان، عظمت اللہ، رینو کور، شہناز خانم، ذیشان نبی، باسودیو نیاپانے، پریا فرنینڈس، اختر منیر، فیضان خان، شائنی اومن، طاہر نواز، حافظ عبدالرؤف، احمد قریشی، طاہر چودھری، راجیو پانڈے، جیاراج سپکوتا اور ریاض احمد شامل تھے۔ یہ افراد مختلف شعبہ جات میں اپنی بہترین خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازے گئے اور یہ افراد پاکستان، ہندوستان، نیپال، عمان اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
تقریب میں ایوارڈز کی تقسیم کے علاوہ، شائقین کے لیے موسیقی اور گائیکی کی پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں جو حاضرین کو محظوظ کرتی رہیں۔ ایک جنرل کوئز مقابلہ بھی ہوا جس میں حاضرین نے بھرپور حصہ لیا اور مختلف انعامات جیتے۔ ویسٹ ورلڈ ایونٹس کی سی ای او نائمہ لاشاری، مینجنگ ڈائریکٹر نوید ستار اور جنرل مینجر زرناب لاشاری نے اختتامی کلمات میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔