دبئ (جانب منزل نیوز)متحدہ عرب امارت میں پاکستان قانونی طریقے سے زرمبادلہ بھیجنے کیلئے ایک بڑی مہم جاری ہے جس کا عنوان ہے “ اس بار — ہنڈی پر وار “ انڈیکس ایکسچینج کی جانب سےاس کامیاب مہم کےحوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد دبی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں کیاگیا جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی تھے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نےاس عزم کااظہار کیا
اگلے سال متحدہ عرب امارات سے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالرز زرمبادلہ پہنچنے کا امکان ہے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے انڈیکس ایکسچینج مینجمنٹ کو اس قومی کاز کی کامیاب مہم چلانے پر مبارکبادپیش کی
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ اگلے سال متحدہ عرب امارات سے پاکستان زرمبادلہ کی ترسیل میں اضافے کا امکان ہے۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ اگلے سال متحد عرب امارات میں بسے پاکستانی چھ ارب ڈالرز بھیجیں گے ۔ فی الحال متحدہ عرب امارات میں اوورسیز پاکستانی پانچ ارب ڈالرز سے زائد سالانہ بجھواتے ہیں متحدہ عرب امارات میں ہنڈی کیخلاف غیر معمولی مہم شروع کرنے والے انڈیکس ایکسچینج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہمایوں مراد ،چیف آپریٹنگ آفیسرسید عبدالسلام اور چیف بزنس آفیسر میر کے رسول نے کہا کہ ہم نے اس مہم کی کامیابی کےلئے محنت کشوں کی رہائش گاہوں تک ہنڈی کیخلاف پیغام پہنچایا ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے اہم اداروں خصوصا ابوظبی پولیس ، دبئی پولیس اور دیگر حکام نے قانونی طریقوں سے زرمبادلہ کی ترسیل کی مہم میں بھر پور تعاون مہیا کیا
پاکستان میں قانونی ترسیلات کو فروغ دینے کے لیے’’اس بار —ہندی پہ وار‘‘کے عنوان سے میڈیا بریفنگ اور انگیجمنٹ ایونٹ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ٹریڈ اینڈ انوسمنٹ قونصلر علی زیب خاں ،پریس قونصلر صالح محمد
پاکستان بزنس کونسل دبی کے صدر اقبال داؤد ،پاکستان بزنس اینڈ پروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹر قیصر انیس ، ، اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے ممبر بورڈ آف گورنر علی راو ،معروف بزنس مین شبیر مرچنٹ، سید آصف زمان، صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چوہدری، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے نائب صدر ڈاکٹر شاہد زماں اور پختون بزنس اینڈ ویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر زبیر خاں جنرل سیکرٹری خلیل الرحمان بونیری ، پاکستان ایجوکیشنل اینڈ کلچرل بورڈ کے کو چئیرمین راشد اشرف ،معروف بزنس مین کامران احمد ریاض ،خرم خواجہ ،افتخار علی تتلہ ،مصطفے الطاف ،سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم ،سکائی بز گروپ کے سی ای او غلام صمدانی ،سیف ٹیکس کے ایم ڈی محمد فاروق ابراہیم ،رینبو گروپ کےچئیرمین عبدالرشید چغتائی ، عرش بلقیس ایڈورٹائزنگ کے ایم ڈی میاں امجد جاوید سمیت بنک الفلاح کے کنٹری مینجر ہوم ریمٹنسس عدیل جنجوعہ یوبی ایل بنک کے ہوم ریمیٹنس کے یونٹ ہیڈ محمد آصف جام ،بنک الحبیب کے کنٹری مینجر کاشف شفیق ،نیشنل بنک سے راشد السلام اور حبیب بنک کے محمد مدثر اور مشتاق احمد نے بھی شرکت کی،
شرکاء نے انڈیکس ایکسچینج کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی کہ اس نے انتہائی اہم اور جامع مہم شروع کرکے پاکستانی تارکین وطن میں آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
شرکاء نے یہ بھی زور دیا کہ پاکستان سے غیر ملکی رقوم کی ترسیل کیلئے بھی ایک مکمل پالیسی بھی حکومت پاکستان کو بنانی چاہئے تاکہ قانونی بینکنگ چینلز کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور بین الاقوامی شفافیت پیدا ہوسکے۔تقریب میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے خصوصی کیک بھی کاٹا گیا،اورپاکستانی بزنس کمیونٹی لیڈرز کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا
غیر قانونی رقوم کی منتقلی کے خلاف مہم
کی شاندار کامیابی پرصحافی برادری ، پاکستان بزنس کمیونٹی یو اے ای ،پاکستان بزنس کونسل دبئ ،پاکستان بزنس اینڈ پروفیشنل ابوظہبی ، پاکستان سوشل سینٹر شارجہ ،پاکستان ایسوسی ایشن دبئی ، پختون بزنس اینڈ ویلفیئر ارگنائزیشن اور الشرق میڈیا کی جانب سے انڈیکس ایکسچینج انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا گیا
انڈیکس ایکسچینج کی “اس بار ،،،ہنڈی پر
وار “مہم میں چار لاکھ لوگوں نے ہنڈی سے انکار کے عہد نامے پر دستخط کرکے “اس مہم کی کامیابی پر مہر ثبت کردی
انڈیکس ایکسچینج انتظامیہ کا کہنا ہے قانونی ترسیلات پاکستان میں لاکھوں خاندانوں کے لیے ایک لائف لائن ہیں جس کے ذریعے وہ اپنی ضروریات زندگی پوری کرتے ہیں اور ملک کی اقتصادی ترقی میں تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ، تعلیم، صحت کی سہولیات، چھوٹے کاروبار اور ملازمتوں کے مواقع پیداہوتے ہیں جبکہ غیر قانونی طریقے سے رقوم بھیجنا انتہائی سنگین جرم ہے۔یہ نہ تو محفوظ ہوتی ہیں بلکہ دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ تصور ہوتی ہے ، یہاں تک کہ دہشت گردی کی مالی معاونت بھی کرتی ہے۔
“اس بار، ہنڈی پر وار”مہم کا مقصد متحدہ عرب امارات میں تارکین وطن کو غیر قانونی ترسیلات کے خطرات سےآگاہی فراہم کرنا ہے ،رقوم اپنے ممالک بھیجنے کے لیے ہمیشہ محفوظ اور قانونی ذرائع استعمال کریں۔آئیے غیر قانونی ترسیلات کے خلاف عہد کریں۔
یہ غیر قانونی رقم کی منتقلی کے خلاف ہمارا جہاد ہے۔ آئیے مل کر ہنڈی/حوالہ کو ہمیشہ کے خیر باد کہتے ہیں