دبئی (جانب منزل نیوز)پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان اور یو اے ای میں اردو پڑھنے والوں کیلئے یکساں مقبول ہفت روزہ جانب منزل کے یوم آزادی کے حوالے سے 44صفحات پر مشتمل خصوصی شمارہ کو پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا اور ایسے ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے ایک مکمل خوبصورت سپلیمنٹ کے اجرا پر چیف ایڈیٹر ارشد انجم اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔
مبارک باد پیش کرنے والوں میں قونصل جنرل پاکستان حسین محمد،ڈپٹی قونصل جنرل رحیم اللہ،پریس قونصلر صالح محمد،صدر پاکستان سوشل سینٹر خالد حسین چودھری،سندھ سنسر بورڈ کے چئیر مین خالد بن شاہین،نیشنل بنک کے راشد السلام،پی اوسی گلوبل کے چودھری ظہیر گجر،سید سلیم اختر،فہد اسد،پاکستان مسلم لیک ن دبئی کے صدر سہیل عامر گھمن،بزنس مین کریم باجوہ،پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس،الامیر ریئل اسٹیٹ کے کریم امیر علی،نثار خٹک،عرفان قمر گوندل،ذوالفقار مغل،پاکستان ایسوسی ایشن چنار ونگ کے امجد کبیر اور محمد داؤد،پشاور میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر محمود خاں اور فراز احمد صدیقی سمیت دیگر کمیونٹی ممبران نے اس خصوصی اشاعت پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔