دبئی (جانب منزل نیوز) پاکستان کا 77واں یوم آزادی دبئی میں پیپلز پارٹی گلف کی جانب سے جوش و خروش سے منایا گیا۔ پی پی پی گلف کے صدر میاں منیر ہانس، تقریب کے میزبان پی پی پی گلف بزنس فورم کے نائب صدر کریم امیر علی،سیکریڑی انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل، نائب صدر نثار خٹک نے یوم آزادی کی کیک کٹنگ تقریب سے کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمیں ہمارے اباؤاجداد کی قربانیوں کے بعد ملا اورہمیں ایک آزاد خودمختار ریاست ملی ہمیں اپنی اسی آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔
پاکستان کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے، امارات ہمارا دوسرا گھر ہے اس ملک کی ترقی اور پاکستان کی دن دگنی رات چوگنی ترقی کے لیے ہمیں دعائیں کرنی چاہیے، پروگرام کے میزبان پی پی پی گلف بزنس فورم کے نائب صدر کریم امیر علی نے کہا پاکستان ہماری پہچان ہے پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں دیگر شرکاء جن میں سیکریڑی فنانس گلف ارشد بٹ، نائب صدر پی وآئی او گلف فضل خان درانی اور دیگر احباب نے ملکر کیک کاٹا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات ترقی وخوشحالی کے لئے دعاکی گئی۔