شارجہ (جانب منزل نیوز)پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے ڈیجیٹل وژن شارجہ کے آفس میں سید سلیم اختر کی میزبانی میں جشن آزادی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔مہمان خصوصی سندھ سنسر بورڈ کے چئیرمین خالد بن شاہین اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چودھری تھے۔
مہماناں گرامی میں چودھری ظہیر احمدگجر صدر پی او سی گلوبل گلف،چودھری سہیل عامر گھمن،چودھری کریم باجوہ،فراز احمد صدیقی،اسلم سرکانی،فہد اسد،راشدالسلام،عبدالغفار اور دیگر کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔ سب نے مل کر پاکستان کے یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ایک دوسرے جشن آزادی پر مبارکباد دی،متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی سلامتی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔