شارجہ (جانب منزل نیوز)متحدہ عرب امارات پاکستان پائندہ باد کمیٹی کے زیر اہتمام البستان ہوٹل شارجہ میں جشن آزادی کا خصوصی پروگرام ہوا۔یہ پروگرام 30سال سے باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں جزبہ حب الوطنی کو بیدار کیا جاتا ہے اس پروگرام میں محنت کشوں کے علاوہ سفارت خانہ اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرگرم شخصیات تشریف لاتے ہیں۔
تقریب میں مہمان خصوصی مقصود احمد، وائس قونصلر قونصلیٹ دبئی، ڈاکٹر فیصل اکرام پریزیڈنٹ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی چودھری خالدحسین پریزیڈنٹ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ، ثمینہ ناصر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، پی ایس ایونٹ کی یاسمین کنول چودھری اور مقبول احمد،محسن ظفر، غلام حیدر اور حاجی فضل حسین، علی افتخار اور ای جی اے مینجمنٹ کی طرف سے یوسف جمعہ اہلی سینئر وی پی، محمد عبدالغفورمنیجر، عبداللہ عبدالرحمن سینیئر منیجر اور محاسل خان سپرنٹنڈنٹ،چودھری اشفاق اور نیاز احمد اور دیگر اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم پردیس میں رہنے کے باوجود اپنے ملک کی سلامتی اور خیر کے لئے اپنے حصے کا حق ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہی اپنے ملک خداداد کے سفیر ہیں اور اس ملک کی ترقی کے خواہاں بھی اور پوری دنیا میں اس تقریب کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔ ملی نغمے پیش کیے گئے۔ تحریک پاکستان کے عظیم کارکنان اور قائد اعظم محمد علی جناح، فاطمہ جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی عظیم شخصیت کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔راجا عبدالغفور لالا اور ان کی پوری ٹیم نے اپنی کمپنی کے اعلیٰ احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کا اہتمام کرنے میں تعاون اور حوصلہ افزائی کی۔ آخر میں ملک کی امن و سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ تقریب میں جشن آزادی پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارت کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔