دبئی (جانب منزل نیوز) وال سٹریٹ ایکسچینج کی طرف سے لیبرکیمپوں اور اپنے دفاتر میں پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ وال سٹریٹ ایکسچینج کی البرہ، ہور الانز، رولا سینٹ، شارجہ بوٹینا اور آئی کیڈ برانچز جبکہ زید الحسن، الجرف، القوز، جبل علی اور مصفح سمیت 26 لیبر کیمپوں میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جشن آزادی کی تقریبات میں بڑی تعداد میں مزدوروں نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ وال سٹریٹ ایکسچینج کے بزنس ڈویلپمنٹ منیجر نوبی العلوم، یوبی ایل کے کنٹری منیجر محمد آصف، یوبی ایل کے سمیع اللہ، شیراز احمد، وال سٹریٹ ایکسچینج کے ایریا منیجر عون محمد، اسسٹننٹ منیجر بزنس ڈویلپمنٹ وینو مادھاون، بزنس ڈویلپمنٹ آفیسرز محمد طاہر، نبین تمسینا، مہران علی اور برانچ منیجر محمد وقاص نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں کیک بھی کاٹے گئے۔