شارجہ (جانب منزل نیوز)الساحل العربی فسلیٹی مینجمنٹ گروپ آف کمپنیز کی طرف سے شارجہ یو اے ای میں یوم آزادی پاکستان پورے جوش وجذبے سے منایا گیا۔ یو اے ای کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والیشخصیات، پاکستان، بنگلا دیش، بھارت، نیپال اور سوڈان کے لوگوں نے شرکت کی۔
ملی نغمے اور گیتوں سے پروگرام کو اپنی اپنی زبان سے رونق بخشی اور چار چاند لگائے۔ پہلی مرتبہ کمپنی کی طرف سے یو اے ای انڈیا پاکستان کا کیک کاٹا گیا۔ آنے والے مہمانوں کو اور کمپنی سٹاف کو شیلڈز سے نوازا گیا۔
کمپنی کے سی ای او ساحل علی خان اور کمپنی پارٹنر علی رضا خان نے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک ہیں۔ یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے امن اور سلامتی کا پیغام دیااور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں شرکا کیلئے ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔تقریب میں چودھری بشیر احمد شاہد کو بھی خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔