دبئی (جانب منزل نیوز) یو اے ای میں موجود پاکستانی اور کمیونٹی اور پاکستانی ادارے جشن آزادی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ ہر سال کی طرح رواں سال بھی پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات میں یوم آزادی پاکستان منایا۔ پی آئی اے متحدہ عرب امارات نے الافٹ ہوٹل دبئی میں جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں یواے ای میں پی آئی اے کے افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔ سب نے مل کر پاکستان کے یوم آزادی کاکیک بھی کاٹا۔
تقریب میں پریس قونصلر صالح محمد،بزنس کونسل دبء کے صدر محمد اقبال دادو،میاں منیر ہانس،ملک یاسر امتیاز اعوان،مخدوم رئیس قریشی،پروفیسر شاہد اقبال کاہلوں،نے شرکت کی جبکہ میزبان پی آئی اے کے ریجنل مینجر ذیشان احمد قریشی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔