عجمان (جانب منزل نیوز) وطن سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم بیرون ملک رہتے ہوئے اپنے بہترین کردار سے ملک کا نام روشن کریں۔ ان خیالات کا اظہار عبدالرشید چغتائی نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے آفس میں کیک کٹنگ کی پروقار تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یو اے ای میں رہتے ہوئے یہاں کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔ تقریب میں معروف بزنس مین عبد المجید مغل،سیفان مجید مغل،ملک اللہ دتہ،رضوان حیدر، غفران ماجد،محمد اکرم،عبداللہ،عمار چغتائی،اعجاز چغتائی،طارق احتشام،ابشام خاور،خاور حسین، خضر افتخار،عادل شاہد، محمد داؤد،فرحانہ سعد،کنول طفیل اور خدیجہ طارق سمیت رینبو گروپ کے اسٹاف ممبران بھی موجود تھے۔ سب نے مل کر جشن آزادی کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔حاضرین کا کہنا تھا کہ آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اس قدر کرنی چاہیے۔