عجمان، شارجہ (جانب منزل نیوز) باہی عجمان پیلس اور کورال بیچ ریزورٹ شارجہ نے پاکستان اور بھارت کے یوم آزادی کا جشن ایک ساتھ منایا۔ انتظامیہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہم نے آزادی کے اس جذبے کا احترام کیا جسے دونوں قومیں دل کی گہرائیوں سے پسند کرتی ہیں۔ یہ امن، خوشحالی اور اتحاد کے لیے ہماری مشترکہ کاوش ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے دونوں ہوٹل اور متحدہ عرب امارات میں بہت سی تنظیمیں اس بات کی روشن مثال ہیں کہ جب ہم اختلافات ختم کرکے مشترکہ چیزوں کا جشن مناتے ہیں تو کیا حاصل کیا جا سکتا ہے۔یوم آزادی کے مشترکہ جشن کے دوران پاکستانی اور بھارتی کھانے پیش کیے گئے۔ تقریب میں مزیدار پاکستانی آم بھی مہمانوں کو پیش کیے گئے۔ یہ میٹھے کھانے اور سادہ خوشیاں اس وقت حاصل ہوتی ہیں جب ہم ایک دوسرے کیلئے دل اور دماغ میں جگہ رکھتے ہیں۔
مشترکہ جشن میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی اور بھرپور خوش کا اظہار کیا۔ یہ مشترکہ جشن اس بات کی علامت ہے کہ امن اور تعاون سرحدوں سے بالا ہے اور ایسی تقریبات سے ہم ایسے پل بنا سکتے ہیں جو ہم سب کو جوڑ دیں۔ آئیے! ہم ایک دوسرے کو ایک ایسے مستقبل کا خواب دکھائیں جہاں ہماری نسلیں ہم آہنگی اور تنازعات سے پاک دنیا میں پروان چڑھیں اور وہاں صرف خوشیاں، ہنسی اور رواداری ہو۔