شارجہ (جانب منزل نیوز) شارجہ کوپ نے اپنی ”بیک ٹو سکول“ مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا جو 8 اگست سے 8 ستمبر تک جاری رہے گی۔ مہم کا مقصد نئے تعلیمی سیزن کی آمد پر والدین اور طلباء کو اسکول کا تمام سامان فراہم کرنا ہے۔والدین کو جہاں طلبہ کی ضروریات کا سامان انتہائی کم قیمت پر میسر ہے وہاں خریداروں کے لیے 20 سکالرشپس، کمپیوٹرز اور دس آئی پیڈز کے ساتھ ساتھ دیگر قیمتی انعامات جیتنے کا موقع بھی ہے۔
مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے شارجہ کوپ کے سی ای او ماجد الجنید کا کہنا تھا کہ ہم شارجہ کوپ میں ہر وہ چیز فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو طلبہ کے کامیاب تعلیمی سال کی تیاری کے لیے ضروری ہے۔ اس مقصد کے حصول کی خاطر، ہم بہترین قیمتوں پر مختلف قسم کی معیاری مصنوعات پیش کرتے ہیں جن میں اسٹیشنری اور اسکول بیگز سے لے کر صحت افزا کھانے تک شامل ہیں۔ ہماری مہم کا مقصد خاندانوں پر سے مالی بوجھ کو کم کرنا اور ہمارے ‘مائی کوپ’ لائیلٹی پروگرام کے ذریعے شرکت اور شراکت کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ہی اپنی پیشکش اور خدمات کے ذریعے والدین کے لیے اسکول کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی اوّلین منزل بننے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ شارجہ کوپ بیک ٹو اسکول سے متعلقہ مصنوعات کی ایک وسیع رینج پیش کر رہا ہے جس میں خصوصی قیمتوں پر ایک ہزار سے زائد اسٹیشنری آئٹمز اور اسکول بیگز شامل ہیں۔ ان پیشکشوں میں طلباء کے لیے مختلف قسم کی صحت افزاء کھانا (جوس، پھل اور صحت بخش اسنیکس) شامل ہیں۔شارجہ کوپ کے آؤٹ لیٹس یونیورسٹی آف شارجہ اور امریکن یونیورسٹی آف شارجہ میں بھی ہیں۔ اس کے علاوہ شارجہ کوپ موبائل ایپ اور آن لائن سٹورز کے ذریعے بھی صارفین کی ضروریات پوری کر رہا ہے۔