شارجہ (جانب منزل نیوز)شارجہ میں ورلڈ گرلزکیفے ٹیریا کاشاندار افتتاح ہوگیا۔ کیفے ٹیریا کاافتتاح مہمانان خصوصی سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے حاحبزادے میاں خرم منظور وٹو اور سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے اپنے دست مبارک سے کیا۔
اس موقع پر میاں غلام مصطفی وٹو، میاں غلام رسول وٹو، میاں اکرام اللہ وٹو،میاں طارق محمود وٹو، میاں یاسر منظور، محمد عمرصہیب، میاں محمد عمران وٹو،چودھری محمد عامر اسلم، میاں عبدالمنان، چودھری عبدالجبار، محمد ارشاد موہل، چودھری خالد نوید بندیشہ،عنایت اللہ گوندل،رائے ارسلان منیر،ابوبکر سلطانی،محمد امجد قاسمی،محمد تیمورامجد،عاطف شہزاداور دیکر احباب بھی موجود تھے۔
رائے محمد وقاص شفیق،رانا عثمان اور رائے حمزہ شفیق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔مہمانان خصوصی میاں خرم منظور وٹو اور آزاد علی تبسم نے رائے محمد وقاص شفیق اور رانا عثمان کو مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔