دبئی (جانب منزل نیوز)پاکستان بزنس کونسل دبئی کے ڈائریکٹر اور ہیمانی گروپ کے چیئرمین مصطفی ہیمانی کی جانب سے سینیٹر عرفان صدیقی کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا گیا۔ قونصل جنرل آف پاکستان حسین محمد، ڈپٹی قونصل جنرل رحیم اللہ وزیر،کمرشل اتاشی علی زیب خاں،پاکستان قونصلیٹ کے سینئر رکن محمد امین آفریدی،پاکستان بزنس کونسل دبئی کے ارکان اور بزنس کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین محمد اقبال داؤد،ڈائریکٹر زبزنس کونسل دبئی اعجاز احمد،نفیس احمد،محمد شبیر مرچنٹ،مصطفی الطاف سمیت اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے ممبر بورڈ آف گورنرز علی راؤ،معروف بزنس مین خرم خواجہ،خاور حسین،کامران احمد ریاض،افتخار تتلہ،عقیل وکیل،علی موتی والا،عبدالکریم سمیت پی پی پی مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے بھی شرکت کی۔
مصطفی ہیمانی نے مہمان خصوصی عرفان صدیقی کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا حکومت اوورسیز بزنس کمیونٹی کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اوورسیز پاکستانی ہی بیرون ملک وطن کے حقیقی معنوں میں سفیر ہیں۔انہو ں نے پاکستانی بزنس کمیونٹی سے کہا کہ وہ سرمایہ کاری کیلئے وطن عزیز کو بھی ترجیح دیں۔ حکومت انہیں ہرممکن سہولیات مہیا کرنا اپنی اولینُ ترجیح سمجھتی ہے۔