دبئی (جانب منزل نوز)نیشنل بینک آف پاکستان نے بالحصا گلوبل ایکسچینج کے تعاون سے دبئی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسب سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ پاکستان کے شہیدوں، غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں خصوصی طور پر یواے ای میں مقیم پاکستانیوں کو مدعو کیا گیا جو کہ قانونی طریقے سے بینک کے ذریعے اپنی رقوم پاکستان بھیجتے ہیں۔ پروگرام کے مہمان خصوصی قونصلیٹ جنرل پاکستان کیکمرشل قونصلر جنرل علی زیب خان تھے۔ نیشنل بینک کے گروپ چیف، ایس ای وی پی،آئی ایف آر ریاض حسین، ایس ای وی پی، گروپ چیف اسماعیل یوسف اور بزنس ہیڈ ریمیٹینس یوسف صدیقی نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد پاکستان اور یواے ای کے قومی ترانے بجائے گئے۔ جبکہ جشن آزادی کے حوالے خصوصی کیک کٹنگ بھی کی گئی۔ نیشنل بینک کی طرف سے ”ہنڈی کو کنڈی“ کے موضوع پر دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ بالحصا گلوبل ایکسچینج کے جنرل منیجر سجیو کمار نے نیشنل بینک کی ٹیم، قونصلر اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ نیشنل بینک کی طرف سے یوسف صدیقی نے تقریب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب کا اہم مقصد پاکستان یوم آزادی اپنے محنت کش بھائیوں پارٹنرز کے ساتھ منانا ہے۔
نیشنل بنک کیریاض حسین نے تمام شرکا اور خصوصاً کمرشل قونصلر کا شکریہ ادا اور بینک کے ذریعے رقوم کی ترسیل کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ علی زیب نے مختصر اور جامع تقریر میں بالحصا گلوبل ایکسچینج اور نیشنل بینک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قانونی ذرائع سے رقوم بھجوانے پر تفصیل سے بات کی۔ تقریب میں نیشنل بینک پاکستان اور بالحصا کے عہدیداران کو شیلڈز دی گئیں۔
بالحصا کے پاکستانی عملے میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ سولہ صارفین کو کارپوریٹ تحائف دیے گئے۔بالحصا کی گیارہ برانچز کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ تقریب میں نیشنل بینک کے یواے ای، عمان اور قطر کے بزنس ہیڈ راشد الاسلام،، چیف کمپلائینس آفیسر اجوئے کمار، آئی ٹی منیجر مادھو یونی کرشنن، اکاؤنٹ منیجر صابر احمد، رسک آفیسر نندا کمار سجیو، بھی موجود تھے۔