اسلام آباد (جانب منزل نیوز) اسلام آباد کے علاقے گلبرگ گرینز میں نیویارکر پیزا نے آزادی سیلز کا شاندار آغاز کردیا۔ معروف اینکر پرسن وسیم بادامی نے اس موقع پر کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ نیویارکر پیزا بیرونِ ملک کا برانڈ ہے لیکن مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ یہ ہمارا اپنا پاکستانی برانڈ ہے اور ذائقے و معیار میں کسی بھی بین الاقوامی برانڈ سے کم نہیں۔ ہمیں میڈ ان پاکستان برانڈز کو فروغ دینا چاہیے تاکہ ہمارا قیمتی زرِ مبادلہ ملک میں رہے۔
اس موقع پر مختلف فرنچائزز کے مالکان اور بڑی تعداد میں صارفین نے شرکت کی۔ برانڈ کے مالکان کی والدہ سیدہ عشرت زیدی اور دبئی میں مقیم معروف شاعر اور سماجی کارکن تابش زیدی نے وسیم بادامی کے ہمراہ نیویارکر پیزا کے ہیڈ آفس کا افتتاح کرتے ہوئے ربن کاٹا۔
تابش زیدی جو برانڈ کے شریک مالک بھی ہیں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کھانے پہلے ہی دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے فاسٹ فوڈ برانڈز بھی دنیا بھر میں اپنی شناخت بنائیں۔
اس وقت نیویارکر پیزا کی 11 برانچز ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں ملک بھر میں خاص طور پر کراچی میں مزید برانچز کھولیں گے۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹ کر آزادی آفرز کا آغاز کیا گیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔ اللہ ہمارے ملک کا حامی و ناصر ہو۔