شارجہ (جانب منزل نیوز)پامیرپرائیویٹ سکول کے طلبہ وطالبات نے امسال حسبِ روایت میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جماعت دہم کا مجموعی نتیجہ 100فیصد رہا اور 4.68GPA رہا۔ متحدہ امارات کے تمام پاکستانی نصاب پڑھانے والے سکولز میں پامیرسکول جی پی اے کے حساب سے ٹاپ پر ہے۔
طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام،والدین اورانتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔ والدین نے سکول کی کارکردگی پر بھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس شاندار کامیابی کو ایک سنگ میل قراردیاہے۔ پامیر سکول کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پامیر واحد پاکستانی سکول ہے جس کوگڈ سکول کی ریٹنگ حاصل ہے جو کہ بحیثیت مجموعی تمام پاکستان کمیونٹی (جو متحدہ امارات کے مختلف امارات میں رہایش پذیر ہیں) کے لئے باعث فخر ہے۔
سکول میں تعلیمی سال 25-2024 کے ٹرم- ٹو کا آغاز 26 اگست سے ہوگا۔ جس کے لئے تمام جماعتوں میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پامیر پرائیویٹ سکول پاکستان کے معروف ایجوکیشن سسٹم KIPS ایجوکیشن سسٹم پاکستان کے زیرانتظام ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے۔ جہاں KG-I سے بارہویں جماعت تک طلبہ وطالبات کو زیورِتعلیم سے آراستہ کیا جاتاہے۔
ادارہ فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے ساتھ ملحق ہے تاہم KG سے جماعت ہشتم تک پاکستانی نصاب کے ساتھ بنیادی مضامین جیساکہ ریاضی، انگریزی اور سائنس میں آکسفورڈ کے انٹرنیشنل ورژن کا نصاب پڑھایاجاتاہے تاکہ طلبہ فیڈرل بورڈ کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔
پامیر سکول نے مختصرعرصے میں اپنے معیارکی بل بوتے پر متحدہ عرب امارات کے معیاری سکولوں میں اپنا نام شامل کردیا ہے۔ سال 25-2024 کے لئے تمام جماعتوں میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سکول شارجہ کے پوش علاقے الرحمانیہ 3 میں واقع ہے۔