دبئی (جانب منزل نیوز )پاکستان کے معروف گلوکار عارف لوہار اپنے صاحبزادوں علی لوہار ،عامر لوہار اورعالم لوہار جونیئر کے ہمراہ آج رات دبئی پرفارم کریں گے دبئی کےایک فائیو اسٹار ہوٹل بریشٹل میں ہونے والے پنجابی میلہ سیزن ٹو میں عارف لوہار کو بھارتی پنجاب کی ایونٹ آرگنائزر ستندر کور نے مدعو کیا ہے۔
اس پنجابی میلہ کی خاص بات دونوں طرف کے پنجاب کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ عارف لوہار کو پاکستان سے خصوصی طور پربلایا گیا ہے دبئ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف لوہار کا کہنا ہے کہ فنکار صوفیا کا پیغام محبت لیکر دنیا کو امن کا پیغام دیتا ہے اور دبئی اکر دونوں طرف کے پنجاب کے لئے منعقدہ پنجابی میلہ میں امن اور محبت پیغام لیکر آیا ہوں۔
پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ ایونٹ آرگنائزر ستندر کور ،سید سلیم اختر اور زاہد بھنڈر بھی موجود تھے عارف لوہار گزشتہ روز جب دبئ پہنچے تو ائیر پورٹ پر مختلف ممالک مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور ان سے سیلفیاں بھی بنوائی