دبئی (جانب منزل نیوز)یو بی ایل بنک کی جانب سے قانونی ذرائع سے زرمبادلہ پاکستان بھجوانے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کے لئے شعور اجاگر کرنے کی مہم کے سلسلہ میں پاکستان کے اسٹار کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے دبئی میں مختلف لیبر کیمپوں کے علاوہ یو اے ای کی ایکسچینج کمپنیز کے دفاتر اور برانچز کا دورہ کیا۔
پاکستان کیلئے اوورسیز خصوصا یو اے ای سے زرمبادلہ کی ترسیل میں اضافہ کیلئے آگاہی مہم کا حصہ بنے۔ انہوں نے اپنے دورے کا آغاز یو بی ایل یو اے ای کے مین آفس سے کیا جہاں پر انہیں یو بی ایل یو اے ای کے جی ایم زاہد حسین اور یوبی ایل ہوم ریمیٹنس کے یونٹ ہیڈ محمد آصف جام نے دیگر اسٹاف کے ہمراہ خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر یو بی ایل گلوبل ہیڈ ہوم ریمٹینس رضوان حیدر،انکی ٹیم کے ارکان محمد عرفان،سمیع اللہ، شیراز احمد کے علاوہ سید سلمان عارف ہیڈ آف ریٹیل بزنس،ندیم صدیقی ہیڈ آف آڈٹ،منیجر سی پی یو اینڈ برانچ ندیم قمر کیانی بھی موجود تھے۔
بعد ازاں کرکٹر سرفرازاحمد نے الانصاری ایکسچینج کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ہشام صالح الدین بزنس ڈویلپمنٹ ہیڈ اور پاکستان کوریڈورکے انچارج سردار وسیم اور دیگر اسٹاف نے انہیں خوش آمدید کہا۔ الفردان ایکسچینج کے آفس وزٹ کے موقع پر کرکٹر سرفراز احمد کا الفردان ایکسچینج کے سی ای او حسن الفردان، تھراناتھ رائے ڈپٹی سی ای او نے استقبال کیا۔یوبی ایل کے گلوبل ہیڈ ہوم ریمیٹینس رضوان حیدر،ہوم ریمیٹینس یو اے ای کے یونٹ ہیڈ محمد آصف جام بھی سرفراز احمد کے ہمراہ تھے۔
اس کے بعد لولو ایکسچینج کے آفس وزٹ کے موقع پر کرکٹر سرفراز احمد نے لولوایکسچینج کے جی ایم شیجوموہاداس، فیصل احمد ڈپٹی جنرل مینجر سے ملاقات کی۔ وال اسٹریٹ ایکسچینج کے آفس وزٹ کے موقع پر کرکٹر سرفراز احمد نے وال اسٹریٹ ایکسچینج کے سی ای او سلطان عبداللہ ہیڈ آف ریٹیل بزنس سلطان محمود سے ملاقات کی اور دیگر اسٹاف ممبران سے بھی ملے۔ علاوہ ازیں الرستمانی ایکسچینج کے آفس وزٹ کے موقع پر کرکٹر سرفراز احمد کا الرستمانی ایکسچینج کے ہیڈ آف رٹییل بزنس کوشل دوشی، کرشناچندرا سی بی منیجر نے استقبال کیا اس موقع پریوبی ایل کے گلوبل ہیڈ ہوم ریمیٹینس رضوان حیدر،ہوم ریمیٹینس یو اے ای کے یونٹ ہیڈ محمد آصف جام بھی موجود تھے۔
جوایے الوکاس ایکسچینج کے آفس وزٹ کے موقع پر کرکٹر سرفراز احمد جوایے لوکاس ایکسچینج کے ہیڈ آف سیلز اینڈ سروسز مسٹر مادوسودانن، لینز تھامس مینجر سینٹرل آپریشن سے ملے جبکہ الغریر ایکسچنج کے آفس وزٹ کے موقع پر کرکٹر سرفراز احمد کو الغریر ایکسچینج کے سی ای او محمد الغریر نے خوش آمدید کہا۔ دیپک،علی حسن اور دیگر اسٹاف ممبران بھی موجود تھے۔
کرکٹر سرفراز احمد یو بی ایل کے زیر اہتمام النابودہ لیبر کیمپ میں قانونی ذریعہ سے زرمبادلہ بھجھوانے کی آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جس میں یوبی ایل گلوبل ریمٹینس ہیڈ رضوان حیدر،جی ایم یو بی ایل یو اے ای زاہد حسین،ہوم ریمیٹنس یونٹ ہیڈ آصف جام،انسٹنٹ کیش کے چیف آپریٹنگ آفیسر عثمان بن رئیس اور سینئر مینجر مارکیٹنگ کے کے راہول نے بھی شرکت کی اور کرکٹر سرفراز احمد کے ساتھ ملکر کیک کاٹا اور لوگوں کو قانونی ذریعہ سے زرمبادلہ بجھوانے کی تلقین کی۔