دبئی (جانب منزل نیوز)پاکستان ایسوسی ایشن دبئی،پاکستان بزنس کونسل دبئی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے اشتراک سے دبئی میں شاندار مینگو فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ پھلوں کے بادشادہ پاکستانی آموں کی مختلف اقسام اور آم کے لذیز ذائقہ سے تیار ڈشیز بھی مینگو فیسٹول کا حصہ رھیں۔ مینگو کے ساتھ مکس جوسز بھی بہت پسند کیے گئے۔ مینگو فیسٹیول میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، معززین، پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد اور سرکاری افسران سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
رنگارنگ تقریب کا افتتاح پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور قونصل جنرل آف پاکستان حسین محمد نے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین محمد اقبال داؤد اورپاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کے ہمراہ کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا سال بھر بڑی بیتابی سے انتظار کیا جاتا ہے۔ سٹرس کی طرح آم پاکستان کی پہچان ہے،۔ مینگو فیسٹول کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کے اس خاص پھل کا گرمیوں میں بے صبری سے انتظار کیا جاتا ہے۔
قونصل جنرل حسین محمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی آم ہماری ثقافت اور ورثے میں گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں اور ہماری مہمان نوازی اور روایت کی علامت ہیں۔ آخر میں سندھ کے وزیر ثقافت وسیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے منتظمین کو یادگاری شیلڈزپیش کی گئیں۔
تقریب میں موجود غیر ملکی مہمان بھی پاکستان آم کے دلدادہ نکلے انہوں نے پاکستانی آم کی خوشبو اور ذائقہ کوقدرت کا شاہکار قرار دیا۔تقریب میں معروف ممالک کے سفارت کار،ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر جاوید ملک معروف بزنس مین شبیر مرچنٹ،خاور حسین،مصطفے ہیمانی،محمد فاروق سمانا،محمد ناصر،راشد اشرف،افتخار ہمدانی،مصطفٰے الطاف،محمد افضال،رئیس قریشی شرکت کرنے والوں میں شامل تھے ۔
تقریب میں برٹش سفارت کار Alison Hall ڈپٹی قونصل جنرل یوکے سمیت سندھ کے وزیر ٹورازم سید ذوالفقار شاہ،ایم ڈی ٹور ازم سندھ فیاض شاہ،سفیر پاکستان فیصل نیاز،قونصل جنرل حسین محمد،اقبال داؤد،ڈاکٹر فیصل اکرام اور دیگرمہمانوں نے جانب منزل سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مینگو فیسٹیول ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی ہے جبکہ پاکستان کے آموں کا دنیا بھر میں نام ہے جواپنے ذائقہ مٹھاس اور خوشبو میں منفرد مقام رکھتا ہے۔