شارجہ (جانب منزل نیوز) پاکستانیز ان شارجہ کے زیر اہتمام عید الاضحی کے حوالے سے بڑا فیملی ایونٹ منعقد کیا گیا۔ منتظم عمیر جاوید رائے امجد رحمن،جہاں زیب مغل، حافظ عبدالروف و دیگر اراکین تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ خالد حسین چودھری تھے۔
ایونٹ میں خواتین،بچوں، فیمیلیز کے لئے بے شمار گیمز،فن،مقابلے اور کوئز کا بھی اہتمام تھا۔ جیتنے والوں کو بیش قیمت انعامات سرٹیفکیٹس و شیلڈز سے نواز گیا۔۔جہاں زیب مغل کے گائے نغمات سے تقریب میں چار چاند لگ گئے۔ خالد حسین چودھری نے کہا کہ کمیونٹی ممبران کی جانب سے ایسی صحتمندانہ فیملی سرگرمیوں کو جاری و ساری رہنا چاہیئے۔ایسے ایونٹس مل بیٹھنے کے بہانے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے مسائل سے آگاہی کا ذریعہ ہیں۔
عمیرجاوید اورجہاں زیب مغل نے کہا کہ پروگرام ہماری توقعات سے زیادہ کامیاب رہا۔ شارجہ،عجمان اور ناردرن ایمریٹس و دبئی کی فیمیلز نے نہایت پرجوش انداز میں تقریب میں حصہ لیا۔ الطاف احمد بھٹہ،عاکف احمد، بشری محسن، خواجہ نجم فاطمہ، افروز زبیر،سعدیہ خان اور دیگر نے پروگرام کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔