امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق ماحول دوست آپشنز کے لیے یہ عزم متحدہ عرب امارات کے پائیدار حل اپنانے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے ہدف کے مطابق ہے۔
شارجہ ٹیکسی کے جنرل منیجر خالد الکندی نے کہا’پائیدار ترقی کے حصول کے عزم کے تحت ہم شارجہ ٹیکسی میں اپنے فلیٹ کو ترقی دینے اور اپ ڈیٹ کرنے پر مسلسل کام کر رہے ہیں‘۔
’یہ کوشش پائیدار ٹرانسپورٹیشن کے حل کی سپورٹ اور الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں سمیت ماحول دوست متبادل فراہم کرتی ہے‘۔
شارجہ ٹیکسی اپنے مسافروں کو وسیع پیمانے پر خدمات پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس میں سٹی ٹیکسی سروسز، ایئرپورٹ ٹرانسفرز، وومینز ٹیکسیاں، فیملی ٹیکسیاں، لگژری لیموزین، سکول ٹرانسپورٹیشن (رفاق)، معذور افراد کے لیے خدمات، مشرقی اور وسطی علاقوں میں خدمات فراہم کرنے والی ٹیکسیاں شامل ہیں۔