لاہور( جانب منزل نیوز) فاﺅنڈرز گروپ نے سابق سینئر نائب صدر ایوان صنعت و تجارت لاہور اور صنعتکار خواجہ خاور رشید کو میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔
یہ فیصلہ فاﺅنڈرز گروپ کے اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں فاﺅنڈرز گروپ کی قیادت اور ممبران نے شرکت کی اور خواجہ خاور رشید کی بطور میڈیا کوآرڈنیٹر تقرری کا خیر مقدم کیا۔
سابق سینئر نائب صدر ایوان صنعت و تجارت لاہور خواجہ خاور رشید نے اعتماد کا اظہار کرنے پر فاﺅنڈرز کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیا کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور معاملات کو بہتر انداز میں چلانے اور معاشی و سماجی مسائل کا حل تلاش کرنے میں میڈیا کے کردار کی اہمیت مسلمہ ہے۔