دبئی (جانب منزل نیوز)صدر پیپلز پارٹی گلف اور چیئرمین اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم میاں منیر ہانس نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ پیپلز پارٹی عہدیداران سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور بزنس کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، بزنس مین اور میڈیا نمائندوں کو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور میاں منیر ہانس نے شیلڈز دیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب کے عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
گورنر پنجاب نے میاں منیر ہانس کی پیپلز پارٹی اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین محمد اقبال داؤد،معروف بزنس مین شبیر مرچنٹ،حنیف مرچنٹ،میاں عمر ابراہیم،خرم خواجہ،سپر فکس گروپ کے چیئرمین نوید احمد،ظہیر احمد گجر،مخدوم رئیس قریشی،پروفیسر شاہد اقبال، الامیری رئیل اسٹیٹ کے عبدالکریم،ڈاکٹر نور الصباح،سبط عارف،اشفاق احمد،خالد ملک اور دیگر نے شرکت کی۔