مسقط (جانب منزل نیوز) صدر پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے عمان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پی پی پی عمان کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی عمان کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ساتھ دینا ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کروانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔
میاں منیر ہانس نے مسقط میں مقیم مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سفیر پاکستان اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ پیپلز پارٹی عمان نے میاں منیر ہانس کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں نوید احمد خان نائب صدر پی پی پی گلف، اشفاق علی صدر پی پی پی گلف، عثمان لکھن سینئر نائب صدر پی پی پی عمان، کاشف گجر نائب صدر پی پی پی عمان، ولید شاہ سیکرٹری جنرل پی پی پی عمان کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی عہدیدران ارو کارکنوں نے شرکت کی۔