دبئی (جانب منزل نیوز) دبئی ڈپلومیٹ بزنس کلب کے زیر اہتمام دبئی میں ایک پروقار انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں یو اے ای کے وزات تجارت کے اعلیٰ حکام اور برطانیہ ، اٹلی، فرانس، پاکستان ‘ جرمنی، چین سویڈن، ترکیہ ‘ اسپین ‘سعودیہ عرب، جرمنی ، پاکستان، ساؤتھ افریقہ سری لنکا ‘ کازکستان اور دیگر ممالک کے تاجر ‘سرمایا کاروں اور سفارت کاروں اور شاہی خاندان کے افراد نے بھرپور شرکت کی –
اس موقع پر ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر اور سابق پاکستانی سفیر ایمبسڈر جاوید ملک کا کہنا تھا کے ڈپلومیٹ بزنس کلب گلوبل کانفرنس میں حکومتی مندوبین ‘ سفارتکاروں ‘تاجروں اور سرمایا کاروں اور شاہی خاندان کے افراد کی شرکت اس بات کا مظہر ہے کے ڈپلومیٹ کلب .بزنس اور ٹریڈ ڈپلومسی کا ایک معتبر اور ممتاز ادارہ ہے جس کے ساتھ بین القوامی سرمایا کار منسلک ہیں.
متحدہ عرب امارات کی وزارت تجارت کے انڈرسکرتری در عبدلرحمان ال معینی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہ جاوید ملک اور ڈپلومیٹ بزنس کلب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزارت کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کروائی.جاوید ملک کا کہنا تھا کے متحدہ عرب امارات کی انویسٹمنٹ دوست پالیسز کی وجہ سے دنیا بھر کے سرمایہ کار یہاں کاروبار اور سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ UAE تجارت کا گہوارہ بن چکا ہے.۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے جاوید ملک نے کہا کہ پاکستانی کمپنیز اور بزنس کمیونٹی کو چاہیے کے وہ خلیجی ممالک میں موجود انٹرنیشنل بزنس گروپس کے ساتھ اپنے روابط کو مزید مضبوط کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا ڈپلومیٹ بزنس کلب پاکستانی چیمبر آف کامرس اور وزارت تجارت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے اور پاکستان گلف بزنس کانفرنس کے انعقاد پر تبادلہ خیال جاری ہے ۔
تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمّد کو ڈپلومیٹ بزنس کلب کی اعزازی ممبرشپ بھی دی گئی۔ پاکستانی کمرشل قونصلر اور پاکستانی قونصلیٹ کی اعلی افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔