دبئی (جانب منزل نیوز) معروف بزنس مین اور رینبو گروپ کے چیئرمین عبد الرشید چغتائی حج کی سعادت حاصل کرکے واپس پہنچ گئے ۔واپس پہنچنے پر رینبو گروپ کے اسٹاف ممبران اور احباب نے انہیں خوش آمدید کہا اور حج کی مبارکباد پیش کی ۔
مبارک باد دینے والوں میں خواجہ خاور رشید ،سیف ٹیکس گروپ کے ایم ڈی محمد فاروق ابراہیم ،مالٹا گروپ کے سی ای او حارث سعید خاں ،الشرق میڈیا کے سی ای او ارشد انجم ،مسلم لیگ ن ٹریڈر ونگ یو اے ای کے صدر عبدالمجید مغل شامل ہیں ۔
اس موقع پر عبدالرشید چغتائی نے کہا کہ اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس کے فضل وکرم سے مجھے حج کی سعادت نصیب ہوئی اور میں مبارکباد دینے والے اپنے تمام ان احباب کی محبت کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔