دبئی (جانب منزل نیوز)سفیر فیصل نیاز ترمذی سے دبئی میں الانصاری ایکسچینج کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد علی الانصاری نے ملاقات کی۔ سفیر پاکستان نے پاکستانی تارکین وطن اور دیگر کمیونٹی ممبران کو بغیر کسی رکاوٹ اور محفوظ ترسیلات زر کی سہولت فراہم کرنے پر الانصاری ایکسچینج کو سراہا۔
راشد علی الانصاری نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اقتصادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار بھی ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے الانصاری ایکسچینج کے پاکستانی صارفین کو صارف دوست خدمات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔