ابوظہبی (جانب منزل نیوز) سیکرٹری جنرل خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور و زرعی ایجادات ڈاکٹر عبدالوہاب زید نے یواے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے ملاقات کی۔ ملاقات نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون اور کھجور کی کاشت، پیداوار اور پروسیسنگ ٹیکنالوجی میں پاکستان کی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے 2024 کی آخری سہ ماہی میں پاکستان میں منعقد ہونے والے کھجوری فیسٹیول کے تناظر میں تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکرٹری جنرل خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ نے پاکستان میں کھجور کی کاشت کے شعبے کی ترقی اور مضبوطی کے لیے خلیفہ ایوارڈ کی حمایت کا اعادہ کیا۔
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ کی حمایت کو سراہا اور پاکستان میں فیسٹیول کے انعقاد کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین کے درمیان دستخط شدہ ایم او یو پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان کی وفاقی وزارت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی ایجادات نے فروری 2024 میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔