دبئی (جانب منزل نیوز) مے ڈے کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں نیشنل بینک آف پاکستان یواے ای کی طرف سے مختلف لیبر کیمپوں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
الفرادن ایکسچینج کے تعاون سے ایم بی ایم کیمپ سونا پور میں تقریب منعقد کی گئی جبکہ عجمان میں جی سی سی ایکسچینج یواے ای کے تعاون سے تقریب منعقد کی گئی ۔
تقریب میں مزدوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مزدوروں میں تحائف بھی پیش کیے گئے ۔ تقاریب کا مقصد مزدوروں میں پاکستان رقوم قانونی طریقے سے بھجوانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔