اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن انجینئر خرم دستگیر نے لاہور میں ملاقات کی اور شہباز شریف کو پاور سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کیلئے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جائے۔