اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےنیب ترمیمی بل 2023 پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کیلئے بھجوا دیا۔صدرمملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ون بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوایا۔
ڈاکٹرعارف نے کہا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہیں، بل اور وزیراعظم کی ایڈوائس میں اس پہلوکا حوالہ نہیں دیا گیا۔
وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل توثیق کے لیے صدرمملکت کو بھجوایا تھا۔ صدر عارف علوی کا مزیدکہنا ہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پردوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔